جاپان کی چینی ماہی گیروں کو سمندری حدود میں رہنے کی ہدایت

جاپان کی حکومت نے سینکاکو جزائر کے ارد گرد بڑی تعداد میں کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتیوں کو تعینات کر نا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ماہی گیر شکارکے موسم کے دوران جاپانی بحری حدود کی خلاف ورزی کر سکتی ہیں۔

جاپان کے خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بحیرہ مشرقی چین میں سینکاکوجزائر کے ارد گرد جاپانی بحری حدود کے باہر چینی ماہی گیر کشتیوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ مذکورہ جزائر جاپان کے زیر کنٹرول ہیں تاہم چین اور تائیوان کا ان پر دعویٰ ہے۔

گزشتہ سال اگست کے اوائل میں چین کی جانب سے ماہی گیری کے موسم کے آغاز کے بعد چینی گشتی کشتیاں جزائر کے ارد گرد جاپانی پانیوں میں متعدد مرتبہ داخل ہوئی تھیں تاہم اس مرتبہ جاپان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ رواں سال ایسی بحری خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے پہلے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔

جاپانی حکومت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جاپان کی بحری حدود کے قریب سمندر میں چینی گشتی کشتیوں کے علاوہ چین کی 200 سے 300 ماہی گیر کشتیاں دیکھی گئی تھیں جن پر چند مسلح ماہی گیر بھی موجود تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے