ایران نے بھارت کے لئے تیل کی برآمدات کے’ خزانے‘ کھول دیئے

ایران نے بھارت کیلئے تیل کی برآمدات کے ’خزانے ‘کے منہ کھول دیئے اور برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ۔

ایران کی خام تیل کی پیداوار تقریباً40لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ا یران کی وزارت پیٹرولیم کے مطابق جولائی میں ایران نے بھارت کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کو پانچ لاکھ بیرل خام تیل یومیہ فراہم کیا ۔

جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں ایران سے بھارت کو برآمد کئے جانے والے خاتم تیل کی مقدار میں83 ہزار بیرل یومیہ اضافے کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایران کی وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق سن دو ہزار پندرہ کے بعد سے بھارت کے لیے ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سن2015-16کے دوران ایران نے بھارت کو اوسطا ایک لاکھ89ہزار 4سو51بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔

بھارت کے علاوہ ایران نے2017کے آغاز سے اب تک ایشیا اور یورپی ملکوں کو بھی22لاکھ بیرل خام تیل یومیہ برآمد کیا ہے۔

اس وقت ایران کے خام تیل کی پیداوار تقریبا40ً لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے