مریکی کامیڈین جیریمی میک لیلن پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں امریکی اسٹینڈ اَپ کامیڈین جیریمی میک لیلن بھی پاکستان کی 70ویں آزادی کے جشن کے موقع پر لاہور میں عوام کے ہمراہ اس دن کی خوشیاں منا رہے تھے؟

اگر نہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ وہ اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو پاکستان میں گزارے ایک ایک لمحے سے بھی آگاہ کررہے ہیں۔

جیریمی میک لیلن نے گزشتہ ماہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اگست میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ لاہور اور اسلام آباد میں اپنے شوز منعقد کرنے جارہے ہیں۔

جرمی میکلین کے کامیڈی شوز کا انعقاد ‘کچھ خاص’ نامی ادارہ کررہا ہے۔

چونکہ جیریمی میک لیلن بریانی کھانے کے بے حد شوقین ہیں تو انہوں نے اپنے شوز کا نام بھی ’اس بریانی کا ذائقہ مزاحیہ ہے‘ (This Biryani Tastes Funny) رکھا ہے۔

وہ رواں ماہ سے پاکستان میں موجود ہیں اور اپنے ہر دن کی سرگرمیاں مداحوں سے شیئر کررہے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وہ لاہور میں موجود واہگہ بارڈر پر بھی گئے جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر شائقین کے لیے فیس بک پر پوسٹ کیں۔

جیریمی نے ہنوستان کو بھی 15 اگست پر آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستانی ‘جاسوس کبوتر’ کا بھی تذکرہ کیا۔

جیریمی میک لیلن نے 13 اگست کی رات کو پاکستان کی 70ویں سالگرہ کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے