آج کا دھرنا جسٹس باقر کمیشن کی رپورٹ کیلئے ہے، طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ آج کا دھرنا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے لیے ہے،احتجاج کی تحریک ختم نہیں ہوگی ، چلتی رہے گی۔

علامہ طاہرالقادری نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو دنیا کی کوئی طاقت انصاف سے دور نہیں کر سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دھرنا رہے گا میں بھی یہاں بیٹھا رہوں گا ، احتجاج کرنے والے پُرامن ضرور ہیں، مگر امن کی کمزوری نہیں۔

طاہرالقادری کا مزید کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاء چاہیں تو شریف برادران کا گریبان پکڑ کر انصاف لے سکتے ہیں، ابھی چور پکڑا گیا ہے ، ماڈل ٹاؤن کا قاتل شہباز شریف ابھی باقی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہتے ہیں کہ ووٹ کا تقدس بحال کریں گے، پہلے یہ بتائیں کہ ووٹ کا تقدس پامال کس نے کیا؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ بریف کیس لے جاکر ووٹ خریدتے تھے، وزارتیں ضمیرفروشی پر بیچتے تھے، نوازشریف نے 90ء میں بینظیر کی حکومت ختم کرائی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے