دنیا کا سب سے بڑا سولر تھرمل پاور پلانٹ آسٹریلیا میں لگے گا

آسٹریلیا کے جنوب میں دنیا کا سب سے بڑا سولر تھرمل پاور پلانٹ لگانے کی منظوری دے دی گئی ہےجس میں بیٹریوں کے بجائے تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی ۔

پورٹ اگسٹا میں تعمیر کیے جانے والا یہ سولر تھرمل پاور پلانٹ 150؍ میگاواٹ بجلی پیدا کر سکے گاجس کے باعث مستقبل میں شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہونے کا واضح امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور پلانٹ کی تعمیر سے مقامی افراد کیلئے 650 ؍ملازمتیں پیدا ہوں گی جبکہ پلانٹ ریاست کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

510؍ ملین امریکی ڈالرز کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس پروجیکٹ پر آئندہ سال سے کام شروع کردیاجائے گا تاہم تعمیراتی کام 2020ء تک مکمل ہوجائے گا۔

ماحول دوست توانائی کے شعبے کے انجینئر پروفیسر وسیم سمن کا کہنا ہے کہ تھرمل توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کی اہمیت تھرمل توانائی کو ضرورت کے مطابق استعمال کرنے میں چھپی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بیٹریوں کی بجائے اس طرح بجلی کی پیداوار اور توانائی کو ذخیرہ کرنے کا طریقہ انتہائی سستا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمسی فوٹو وولٹک پلانٹس براہِ راست سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں اس لیےان پلانٹس کو بجلی ذخیرہ کرنے کیلئے بیٹریوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ بجلی اُس وقت استعمال کی جا سکے جب سورج آسمان پر چمک نہ رہا ہو۔

لیکن سولر تھرمل پروجیکٹ میں آئینے نصب کرکے ان کے ذریعے سورج کی تپش حاصل کی جاتی ہے اور اسے ایک ہیٹنگ سسٹم میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

اس طرح کے پروجیکٹس کیلئے کئی طرح کے ہیٹنگ سسٹمز موجود ہیں لیکن آسٹریلیا کے اس نئے پروجیکٹ کیلئے مولٹن سالٹ (پگھلا ہوا نمک) کا سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

سورج کی تپش کی مدد سے مولٹن سالٹ کو گرم کیا جائے گا، اس طریقہ کار کو بیٹریوں میں بجلی محفوظ کرنے کے مقابلے میں زیادہ موثر، کار آمد اور سستا تصور کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے