پانامہ کا ہنگامہ – فلموں کے شہششاہ امیتابھ بچن کے خلاف کارروائی شروع

انڈین انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن سمیت درجنوں افراد کیخلاف پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معلومات تک رسائی کیلئے ایک ٹاپ لیول افسر کو برٹش ورجن آئی لینڈ بھیجا جائے گا۔

انڈین انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 33 افراد کیخلاف پاناما پیپرز کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے ان میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں، تاہم انہوں نے بیان دیا ہے کہ ان کا کسی فرم سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے ہم ابھی ان کیخلاف معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جس آف شور کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں، کبھی غیر قانونی طریقے سے رقم باہر نہیں بھیجی۔
خیال رہے پانامہ پیپرز میں 500 ایسے بھارتی شہریوں کے نام ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر اپنی آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے