ن لیگ کی ہم سے توقعات پوری نہیں ہوسکتیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جوپیپلزپارٹی سےتوقعات ہیں وہ پوری نہیں ہوسکتیں۔

لاہور میں اپنے والد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور ان کےخاندان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم جمہوریت کےساتھ ہیں، کل بھی تھےاور کل بھی ہوں گے، حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ احتساب کا قانون پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے بنایا گیا ہے،احتساب کا قانون سب پر لاگو ہونا چاہیے۔

بلاول کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں واضح ہے کہ کوئی کالعدم تنظیم اپنانام بدل کرکام نہیں کرسکتی۔

چیئرمین پی پی پی نے عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی گلی گلی میں جاؤں گا، بھٹو اور بینظیربھٹو کے پاکستان کا پیغام ہر جگہ پہنچاؤں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے