این اے 120 ،کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات مسترد کردیئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے اس حوالے سے بتایا کہ تقریباً 9 اعتراضات تھے جو ایسے لوگوں کی طرف سے اٹھائے گئے جن کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے اعتراض کرنے والوں کو دل کھول کر موقع دیا ، نواز شریف پر کرپشن یا کمیشن کا کوئی الزام ثابت نہ ہوا۔

آصف کرمانی کا مزید کہنا ہے کہ آج بھی جو لوگ اعتراضات داخل کررہے تھے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، اعتراض کرنے والے نواز شریف دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز آج اچانک لندن روانہ ہوگئیں، وہ طبی معائنےکے لیے لندن گئی ہیں ۔

اس سے قبل این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے