سونا دوسو روپے فی تولہ مہنگا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار 9سو کی سطح پر آگیا ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہوکر 1286 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہوکر 50 ہزار 9سو روپے اور دس گرام سونا 171 روپے اضافے سے 43ہزار 628 روپے پر جا پہنچا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے