سنی لیونی نے سب کو حیران کر دیا… مودی، ٹرمپ اور اوباما کو پیچھے چھوڑ دیا

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی ہمیشہ ہی خبروں میں رہتی ہیں، کبھی وہ اپنے آئٹم سانگ کی وجہ سے تو کبھی وہ دیگر لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے، لیکن اس بار وہ مختلف حوالے سے خبروں کی زینت بنیں۔

بھارت کی جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالہ میں سنی لیونی کا لوگوں نے اس بار ایسا استقبال کیا، جو آج تک وزیر اعظم نریندر مودی یا دیگر کسی سیاستدان کا نہیں کیا گیا۔

ہوا یوں کہ سنی لیونی ریاست کیرالہ کے شہر کوچلی میں ایک نئے اسمارٹ فون (فون 4) کی تشہیر کے حوالے سے طے پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچیں تو لوگوں کا سمندر ان کے استقبال کے لیے امڈ آیا۔

Sunny Leone ✔ @SunnyLeone
My car in literally a sea of love in Kochi Kerala!! Thanks

سنی لیونی کی جانب سے 17 اگست کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے استقبال کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد پہلے پہل تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آیا، لیکن جلد ہی دوسرے اکائونٹس سے بھی تصاویر اور ویڈیوز ٹوئیٹ کی جانے لگیں، اور بھارتی میڈیا بھی یہ مناظر دکھانے پر مجبور ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’تیرا انتظار‘ سنی لیونی کا پہلی بار منفرد روپ
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے، لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے سنی لیونی کی کار کو گھیر رکھا ہے، اور ان کی گاڑی پھنس کر رہ گئی۔

کوچلی میں اپنے شاندار استقبال پر جہاں سنی لیونی خود خوش دکھائی دیں، وہیں اور خواتین اور مرد بھی ان کے ایسے شاندار استقبال پر مسرور نظر آئے۔

کئی لوگوں نے سنی لیونی کے استقبال کی تصاویر کے ساتھ نریندر مودی اور راہول گاندھی سمیت دیگر سیاستدانوں کی کیرالہ آمد کی تصاویر بھی شیئر کرکے ان کا اداکارہ کے استقبال سے موازنہ کیا۔

Sunny Leone ✔ @SunnyLeone
My car in literally a sea of love in Kochi Kerala!! Thanks
We love u @SunnyLeone craze is unstoppable in Kerala
یہی نہیں سنی لیونی کے اس تاریخی استقبال کا موازنہ ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما کے صدارتی خطاب کے دوران لی گئی تصاویر سے بھی کیا گیا۔

لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا تاریخی استقبال کیرالہ میں نہ تو نریندر مودی کا ہوا، اور نہ ہی راہول گاندھی سمیت دیگر کسی اور سیاستدان کا، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما کی تقریر کے دوران بھی لوگ کم تھے۔

اتنے بڑے استقبال پر جہاں سنی لیونی اور دیگر کچھ افراد خوش دکھائی دیے، وہیں کچھ لوگ اس سے خفا بھی نظر آئے، کیوں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی روڈوں پر موجودگی سے کوچلی شہر کی ٹریفک کئی گھنٹوں تک جام رہی۔

https://youtu.be/SRsMRBawro4

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے