ہماری معیشت اسلامی اصولوں پرآراستہ نہیں ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ ہماری معیشت اسلامی اصولوں پرآراستہ نہیں جو مسائل کی وجہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری کا کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسلام تجارت کو بڑی اہمیت دیتا ہے،جبکہ ہمارے نظام میں کمزوریاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کاروبار کرنے والے ٹیکس دیں تو سہولتیں دی جاتی ہیں، ہم مسائل پر بات کرتے ہیں لیکن کیا ہم دیواروں سےباتیں کر رہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا ہے کہ ریاست کے ستون اپنی ذمےداریاں سمجھ نہیں سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین میثاق ہے، ریاست کو چلانے کا ضابطہ ہے، سسٹم کو ٹھیک کرنا سب کی ذمے داری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے