پشاور :10 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

محکمہ لائیو اسٹاک پشاور نے اندرون شہر کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملا 10ہزار لیٹر سے زیادہ دودھ ضائع کردیا، کارروائی کے دوران 4دودھ فروشوں کو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پشاور نے گھنٹا گھر اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کیں جس دوران ایک دکان سے ٹیسٹ کے بعد دودھ میں کیمیکل کی ملاوٹ سامنے آئی۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پشاور ڈاکٹر معصوم شاہ کے مطابق دودھ میں فارملین نامی کیمیکل کی ملاوٹ ثابت ہوئی، جولاشوں کو محفوظ کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔

کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور ناظم پشاور محمد عاصم نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے