’بروک لیسنر ناکام ہوئے تو ریسلنگ چھوڑ دیں گے‘

اگر تو آپ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمینٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اتوار 20 اگست کو ریسلنگ کے ایک ایونٹ میں ایک یا 2 نہیں بلکہ پورے 13 مقابلے ہوں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے سمر سلَیم ایونٹ میں بروک لیسنر، رومن رینز، براﺅن اسٹرومین اور سموا جوئی کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

یہ مقابلے ریسلنگ کی یونیورسل چیمیئن شپ کے لیے ہوں گے، جو پروفیشنل ریسلنگ میں تیسری بڑی چیمپیئن کا درجہ رکھتی ہے۔

سمر سلَیم کے مقابلے نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع بارکلیز سینٹرز میں ہوں گے، جس کے لیے تقریبا تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

ان مقابلوں کو نیویارک کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے پارٹنر ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر بھی آن لائن دکھایا جائے گا۔

ریسلنگ کے کچھ مقابلے ایسے بھی ہیں، جنہیں ٹی وی اور انٹرنیٹ پر نہیں دکھایا جائے گا، بلکہ وہ آف کیمرہ اور آف شو میچز ہوں گے، جو شام 5 بجے سے 7 بجے کے درمیان ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سمر سلَیم کے ہونے والے مقابلے میں بروک لیسنر نے اکیلے تین ریسلرز کی خوب پٹائی کی تھی، اور ایونٹ کے فاتح قرار پائے تھے۔

اس بار بھی سب سے اہم مقابلہ بروک لیسنر کا ہی ہے، وہ نہ صرف ایونٹ کی فتح کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، بلکہ شائقین کو اس بار مزید جارحانہ فائٹ بھی دکھانا چاہتے ہیں۔

زیادہ تر لوگوں، تجزیہ کاروں اور ایونٹ کے پروفیشنلز کا خیال ہے کہ ایونٹ میں بروک لیسنر کامیاب ہوں گے، مگر ان کے مینیجر پال ہیمن کہہ چکے ہیں کہ اگر بروک لیسنر ناکام ہوئے تو وہ ریسلنگ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے