جماعت اسلامی کا 12 ستمبر سے کرپشن کےخلاف لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان نے عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا.

امیر جامعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے. کے پی کے میں بھی احتساب کا نظام آئدیل نہیں. احتساب کے لئے ملک بھر میں جامع نظام قائم کیا جائے.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے. 62 63 کا اطلاق ججز بیوروکریٹس اور جرنیلوں پر بھی کیا جئے.

کے پی کے حکومت میں اتحادی جماعت کے امیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ صوبہ میں احتساب کا نظام آئیڈیل نہیں. ملک میں بھر میں احتساب کا جامع نظام قائم کیا جائے.

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے احتساب عدالت میں پیش نہ ہوکر یہ ثابت کر دیا کہ انکے ہاتھ صاف نہیں. 62 63 کی شقوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مخالفت کریں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے