’جڑواں 2‘ کا ٹریلر ریلیز

بولی وڈ اداکار ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ورن دھون نے سلمان خان کا کیا ہوا کردار بخوبی ادا کیا ہے۔

ورن دھون نے آج اس فلم کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریلیز کیا، جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

خیال رہے کہ فلم ’جڑواں 2‘ 1997 کی ہٹ فلم ’جڑواں‘ کا ریمیک ہے۔

فلم ’جڑواں 2‘ کے ٹریلرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ورن دھون اور ان کے جڑواں بھائی بچپن میں ہی الگ ہوجاتے ہیں تاہم بعد ازاں وہ ایک ساتھ مل کر غنڈوں سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

رومانوی اور ایکشن کہانی پر مبنی اس فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ فلم ’جڑواں‘ کی کہانی بھی دو جڑواں بھائیوں پر مشتمل تھی جو بچپن میں علیحدہ ہوگئے تھے، ان میں سے ایک نہایت شریف جبکہ دوسرا بدمعاش بن جاتا ہے۔

1997 کی اس کامیاب فلم میں سلمان خان کے علاوہ کرشمہ کپور اور رمبھا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

فلم ‘جڑواں 2’ میں 1997 کی بلاک بسٹر فلم کے گانے بھی ریمیک کرکے شامل کیے گئے ہیں، جن کی شوٹنگ ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں ہوئی۔

یہ فلم رواں برس 29 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے