کراچی :مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، تیز گرمی کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے باعث سڑکوں پر کیچڑ جمع ہوگئی جبکہ پھسلن بھی پیدا ہوئی ،جس سے متعدد موٹرسائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ، گلستان جوہر، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، مارٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ، جمشید روڈ،لسبیلہ، نشتر روڈ، گارڈن، رامسوامی، جوبلی، گرومندر، نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، لیاری، کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور پر بارش ہوئی۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر کے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی جبکہ سڑکوں پر پانی و کیچڑ کے باعث ٹریفک کی رفتار سست رہی جس سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورت حال بھی پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہے گی، بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے