اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 925 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 2.15 فیصد کمی کے بعد 42 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 17 پوائنٹس رہی۔

کاروباری سیشن کے دوران بینکنگ سیکٹر 2 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کے کاروبار کے ساتھ سب سے نمایاں رہا، جبکہ سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بھی بالترتیب ایک کروڑ 83 لاکھ اور ایک کروڑ 82 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار احسن محنتی نے کہا کہ ’غیر یقینی سیاسی صورتحال اور کمزور مالیاتی نتائج کے باعث بازار حصص میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔‘

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 7 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 44 کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے