امریکی دھمکی کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہوگا، تجزیہ کار

امریکی صدر کے افغانستان سے متعلق خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پالیسی بدلنے کی لیے امریکی دھمکی کا پاکستان کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔

تجزیہ کار عادل نجم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا موقف موثر انداز میں پیش کرنا ہوگا۔

امریکا پر واضح کرنا ہوگا کہ افغانستان کے مسائل کی وجہ پاکستان نہیں،خود افغانستان اور امریکا کی سابقہ پالیسیاں ہیں۔

تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے اپنی تقریرمیں پاکستان کے خلاف جو لب ولہجہ اپنایا وہ دراصل افغان حکومت کا بیانیا ہے۔

امریکی صدرکے افغانستان سے متعلق پالیسی خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاکہ ٹرمپ کا خطاب پاکستان کو واضح دھمکی ہے۔

تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے تقریرمیں پاکستان کے خلاف افغان حکومت کا بیانیا پیش کیا۔

سینیئرتجزیہ کار عادل نجم نے کہا ہےکہ پاکستان کو امریکی دھمکی کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے