سام سنگ کا نیا گلیکسی نوٹ 8 کیسا ہوگا؟

سام سنگ کی جانب سے بدھ (23 اگست) کو نئے گلیکسی نوٹ 8 کو متعارف کرایا جارہا ہے جو پہلے سے زیادہ بڑے انفٹنی ڈسپلے، اسٹائلوس پین اور طاقتور کیمرے کے ساتھ ہوگا۔

سام سنگ نے اس حوالے سے جو ٹیزر جاری کیا، اس میں ایک فون کو اسٹائلوس پین کے ساتھ دکھایا گیا، جس کی ٹیگ لائن ہے ‘ڈو بگر تھنگ’۔

گزشتہ سال جو گلیکسی نوٹ پیش کیا گیا تھا وہ چند خوبصورت ترین فونز میں سے ایک تھا مگر بیٹریاں پھٹنے کے مسئلے نے اسے ناکام بنادیا۔

تاہم سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 کے ذریعے ایک بار پھر صارفین کا اعتماد جیتا جسے رواں سال کا سب سے بہتر اینڈرائیڈ فون قرار دیا جارہا ہے مگر کمپنی کو توقع ہے کہ نوٹ 8 اس کی سابقہ شہرت کو واپس دلائے گا۔

یہ فون کب خریدا جاسکے گا؟
یہ فون بدھ (23 اگست) کو متعارف تو کرادیا جائے گا تاہم اسے فروخت کے لیے پیش کرنے میں چند ہفتے درکار ہوں گے اور ممکنہ طور پر یہ 15 ستمبر سے پہلے دستیاب نہیں ہوگا، جس کا مقصد آئی فون کو ٹکر دینا بھی ہے جو ستمبر میں سامنے آئے گا۔

دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
اب تک سامنے آنے والی لیکس کے مطابق نوٹ ایٹ 6.3 انچ کی سپر امولیڈ ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جو کہ بیزل لیس اسکرین ہوگی، بالکل گلیکسی ایس ایٹ کی طرح۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نوٹ ایٹ سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں ڈوئل لینس کیمرہ دیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے