ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو گرفتار نہ کیا جاسکا

ملتان بار کے صدر شیر زمان قریشی کو گرفتار نہ کیا جاسکا، آرپی او نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔ لارجر بنچ نے گرفتاری کے لیے پولیس کو8ستمبر تک مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی فل بنچ نےگزشتہ روزآر پی او ملتان کو حکم دیاتھاکہ ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیر زمان قریشی کو گرفتار کرکےآج پیش کیا جائے۔

ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیر زمان قریشی اور قیصر کاظمی کےخلاف ملتان بنچ کے سینئر جج کے ساتھ بدتمیزی اور توہینِ عدالت کاکیس زیرِ سماعت ہے،جس میں وہ متعددبار طلبی کےباوجود پیش نہیں ہو رہے۔

عدالت نےگزشتہ روزدونوں وکلاء کےلائسنس معطل کر تےہوئےان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےتھے،وکلاء نےشیر زمان قریشی کی گرفتاری کےحکم کےخلاف آج دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کر رکھی ہےاور وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر وکلا بپھر گئے، ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ججوں کے گیٹ سے عدالت کے اندر جانے کی کوشش کی ۔

پولیس نے وکلا کو پانی اور آنسو گیس پھینک کر منتشر کر دیا، عدالت کے دروازوں پرکنٹینر کھڑے کردیے -وکلا نے آج پنجاب بھر میں عدالتوں میں ہڑتال اوردھرنے دینے کا اعلان کر دیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے