سری لنکا کی ناکامیوں پر شائقین مشتعل، ٹیم کی بس روک لی

بھارت کے ہاتھوں مسلسل ناکامیوں نے سری لنکن کرکٹ فینز کو سخت مشتعل کردیا ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی بس کو مشتعل پرستاروں نے گھیر لیا۔

پچاس کے قریب افراد نے ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی ان کا مطالبہ تھا کہ کرکٹ میں کوئی سیاست نہیں چاہیے۔

نصف گھنٹے کا یہ احتجاج جاری رہا، پولیس نے انہیں منتشر کیا۔

دریں اثنا پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد سری لنکا کے قائم مقام کوچ نک پوتھاس نے بیٹسمینوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

نک نے کہا کہ ہمارا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 139 تھا اور پھر ہم نے اپنی باقی 9 وکٹیں صرف 77 رنز کے دوران گنوا دیں، 19 اوورز کے دوران 9 وکٹیں کھو دینا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے