عالمی برادری پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات تسلیم کرے، چین

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہاہے،عالمی برداری کو پاکستان کی انسداددہشت گردی اقدامات کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہئے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کیلئے نئی امریکی پالیسی پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم حصہ ڈالا،عظیم قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے اورعالمی امن کیلئےامریکا،پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون پر چین خوش ہے،پاکستان چین تمام موسموں کےدوست ہیں اورقریبی سفارتی، اقتصادی اورسیکورٹی تعلقات رکھتےہیں۔

ترجمان نےامید ظاہر کی ہے کہ امریکی پالیسیاں خطےاورافغانستان کی سلامتی ،استحکام اورترقی میں معاون ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدرنےآج افغانستان کیلئےامریکی پالیسی کااعلان کرتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے