نواز شریف نےنیب لاہور میں جواب داخل کردیا

شریف فیملی کی جانب سے نیب لاہور کو جواب داخل کر دیا گیا ہے،نیب نے شریف فیملی کوحتمی نوٹس جا ری کیاتھا۔

نیب لاہور میں جمع کرایا گیا نواز شریف کا جواب2صفحات پر مشتمل ہے،جواب ایڈووکیٹ امجد پرویز کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں نواز شریف کو شکوہ ہے کہ بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا، جس کے باعث اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔

نواز شریف کی جانب سے اسی بنیاد پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوںاورجے آئی ٹی میں دیئے گئے بیان اور جے آئی ٹی کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کی تصدیق یا ان سے اختلاف کے حوالے سے پیش ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے