پاکستان اسٹاک ،ہنڈریڈ انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ سے بھر پور دن رہا،کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں 42 فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان سےہوا، کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کمی سے 41062 کی سطح تک کم ہوا۔

پھر اس موقع پر خریداری کی وجہ سے مارکیٹ نے واپسی کی راہ لی اور کاروبار کے دوران 42 ہزار کی سطح کو عبور کیا،لیکن کاروبار کا اختتام 170 پوائنٹس کمی سے 41983 پر کیا۔

آج 21 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا،کاروبار کئے گئے شیئرز کی مالیت 12 ارب روپے رہی، اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیش 37ارب روپے کم ہو کر 8777 ارب روپے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے