پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا افسوس ناک ہے، محفوظ پناہ گاہوں کےغلط بیانیے کی بجائےامریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دے،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔

دفتر خارجہ نے رات گئے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔پاکستان اورامریکادہشت گردی کےخلا ف جنگ میں قریبی اتحادی ہیں،دہشت گردی پوری دنیاکےلیےمشترکہ خطرہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نےانسداددہشت گردی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،پاکستان انسداددہشت گردی کی عالمی کوششوں کاحصہ ہےاوررہےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیامیں کوئی بھی ملک پاکستان کی طرح دہشت گردی کاشکارنہیں ہوا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی برادری کیساتھ کھڑا ہے اور جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کو شکست دینے اور امن کے فروغ کےلیے کام کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 17 سالہ فوجی ایکشن بھی ملک کو پرامن نہیں بنا پایا، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ صرف افغانیوں کی قیادت میں سیاسی مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپا امن لاسکتا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے