جنسی صحت اورہماری غلط فہمیاں

یہ 2015 کی بات ہے جب دوسری دفعہ ریڈیو نیدرلینڈ نے کولمبو میں ریفریشر کورس کے لئے منتخب کیا. جس میی دنیا بھر سے پندرہ صحافی شامل تھے اُن میں سے پاکستان سے میرا انتخاب ہوا تھا. ریفریشر کورس کے مندرجات کمال کے تھے. ٹرینرز نے بہترین طریقے کے ساتھ کورس ڈیزائن کیا تھا. پاکستان جیسے ملک بہت کم ہی ایسے کورس پر تربیت دی جاتی ہے. صحافیوں کو جرنلسٹ بھی کہا جاتا ہے کہ انہیں ہر موضوع پر معلومات ہونی چاہییں. کورس سیکسول ریپروڈکٹیو ہیلتھ پر تھا. جسـمیں بتایا گیا تھا کہ یورپ کے علاوہ باقی ممالک میں ایسے موضوعات پر بات نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے عورتوں، ہم جنس پرستوں اور سیکس ورکرز جو میل ہیں یا فیمیل اُن کی اموات ہورہی ہیں. ان تمام مضوعات پر پھر قلم اُٹھاؤنگا.

کورس کے آخر میی جو اسائمنٹ دیئے گئے تھے وہ بھی ہر ملک سے آنے والے صحافی کی مرضی پر منحصر تھا کہ اُن کے ملک میں کون سا مسئلہ سیریس اور قابل رحم ہے. انڈیا، نیپال،بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت تمام ایشیائی ممالک کے مسائل ایک جیسے ہی تھے. ہر صحافی نے اپنے ملک کے تناظر میں مسئلہ ڈسکس کیا. اور اُس پر ڈیٹیل سٹوری فائل کی ـ چونکہ میں پاکستان کو اور پھر خیبر پختونخواہ کو ری پریزینٹ کر رہا تھا. اس لئے میں نے جو موضوع چنا وہ پاکستان اور پھر خیبر پختونخوا کے اکثریت گھروں کا مسئلہ ہے جہاں مردوں کی اجارہ داری ہے وہ ہے شادی کے بعد بچوں کا پیدا نہ ہونا جس میی شادی کے بعد بچہ پیدا نہ کرنے کا ذمہ دار صرف اور صرف لڑکی کو ٹھہرایا جاتا ہے. مرد میں لاکھ خامیاں ہوں مگر اُسے کوئی کچھ نہیں کہتا. جب شادی کا ایک سال گزر جاتا ہے تو گھر کے لوگ عموما ماں یعنی ساس دبے لفظوں سے باتیں شروع کردیتی ہے کہ بہو میں مسئلہ ہے اور وہ کبھی کبھار طعنہ دینے سے بھی باز نہیں آتی. ادھر بہو پریشانی سے اس کا ذکر اپنے میاں سے علاقائی روایات کی وجہ سے نہیں کرتی اور یوں وہ گھر والوں کی حتی کہ اپنی ماں بھی بیٹی کو کہتی ہے کہ بیٹی پہلا بچہ جلد پیدا کرو. تو سسرال میی راج کروگی. مگر جب دیری ہوتی ہے تو پریشانی دامن گیر ہوجاتی ہے.

پھر ایک دن ماں اپنے بیٹے کو کہتی ہے کہ بہو کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جاو اور یوں علاج شروع کیاجاتا ہے. جس میں بہو کے سارے ٹیسٹ کلیئر نکلتے ہیں. اور بیوی کو کہا جاتا ہے کہ خاوند کے ٹیسٹ کراو جس کو مرد حضرات اپنی بے عزتی تصور کرتے ہیں. اور بات کو گول کردیا جاتا ہے. اور علاج بہو کاشروع ہوتا ہے. جو کہ میڈیکلی فٹ ہوتی ہے. مگر گولیاں اور گالیاں اُس کا نصیب ہوتی ہیی. پھر وہ دن بھی آتا ہے جب گھر میی بانجھ پن کا راگ شروع ہوجاتا ہے اور بیٹے کی دوسری شادی کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے. جس میں بیمار میڈیکلی ان فٹ بیٹا بھی اُن کا ہمراہی ہوتا ہے اور ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری بیوی لائی جاتی ہے. اور اس طرح کہانی چلتی ہے مگر کوئی فائدہ سامنے نہیں آتاـ ایک بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری بیوی بھی آجاتی ہے مگر بچہ پیدا نہیں ہوتا. کیونکہ بیمار بیوی نہیں بلکہ نقصان خاوند میں ہوتا ہے.

اور یہی وہ مسئلہ تھا جس کو میں نے ڈسکس کیا کہ پاکستان میں مرد اپنا علاج کرانے میں تردد سے کام لیتے ہیں اور دوسری شادی کر لیتے ہیں اور الزام بے چاری خاتون پر آتا ہے.اسی موضوع پر میں نے ایک کیس سٹڈی لی اور نیوز سٹوری ڈیویلپ کی جس کے مطابق ایک جوڑے کی شادی ہوئی. سالوں بچہ پیدا نہیں ہوا تو گھر میں دوسری شادی کی بات ہونے لگی ـ ڈاکٹر نے خاتون کو فٹ قرار دیا تھا اور مرد کے ٹیسٹ کرانے کا کہہ دیا. جس کے بعد مرد نے اپنے ٹیسٹ کرائے اور اپنا علاج شروع کردیا. گھر والوں کی لاکھ باتوں کے باوجود اُس نے دوسری شادی نہیں کی اور پھر ایک دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئے اور چیک اپ کے بعد جب ڈاکٹر نے اسے خوش خبری سنائی تو اُس کی خوشی کی انتہا نہیں رہی.اور یوں سٹوری کا ہیپی اینڈ کر لیا تھا.

ٹرینر جنجر ڈی سلوا نے میرے موضوع اور کہانی کو بہت بہترین قرار دیا اور کہا کہ یہ تو صرف ایک کہانی ہے پاکستان میں لاکھوں کہانیاں اس قسم کی ہوں گی جس سے انسانی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں. مگر ایسے بولڈ ٹاپکس پر بولنا اور کام کرنا پاکستان میں بہت مشکل امر ہے. اب جب میں 2017میں ہم سب کے موضوعات دیکھتا ہوں تو مجھے امید کی کرن نظر آتی ہے کہ ان اُن موضوعات پر بولا اور لکھا جاسکتا ہے جس پر سوچنا بھی یہاں گناہ تصور کیا جاتا تھا. اگر دیکھیں تو شادی کے بعد جب بچہ نہیں ہوتا تو کوئی مرد سے نہیں پوچھتا کہ نقصان تمھارا ہے بلکہ عورت کوہی دوشی قرار دیا جاتا ہے. حالانکہ غلط کاریوں کا شکار مرد ہوتا ہے عورت نہیں ….

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے