پیپلزپارٹی کا حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے موجودہ حالات میں حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کےلیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں آرٹیکل 62، 63 کو ختم نہ کرنے کےلیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک خورشید شاہ کو سونپ دیا گیا ہے۔

خورشید شاہ پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

اجلاس میں نئی امریکی پالیسی کی بھرپور مذمت کی گئی اور حکومت کی طرف سے بروقت اور واضح رد عمل نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے