چھ بچیوں کو ونی کرنے کا حکم، مظلوم خاندان، تحفظ کیلئے لاہور پہنچ گیا

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں پنچایت نے چوری کے شبہ پر غریب خاندان کی 6 معصوم بچیوں کوونی کر نے کا حکم دے دیا ۔

متاثرہ خاندان جانیں بچانے کیلئے لاہور پہنچ گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ انھیں جانی تحفظ د ینے کے ساتھ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کرنے میں مدد کریں۔

موضع ڈاہر بارڈر ملٹری پوسٹ زین کے رہائشی جلال خان نے جنگ کے دفتر پہنچ کر بتایا کہ ان کے بھائی گل شیر کی بستی ڈاہر میں دکان ہے
جہاں اسلحہ ڈیلر فاروق احمد نے اسلحہ چوری کا جھوٹا الزام عائد کر کے 50لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ شروع کر دیا ۔

یہ معاملہ پنچائیت میں چلا گیا تو وہاں بلوچی رسم کے مطابق گل شیر کو بےگناہی ثابت کرنے کے لئے پانی کے کنویں میں پھینکا گیا لیکن مقررہ وقت سے پہلے باہر نکلنے پر مجرم ٹھہرا دیا گیا اور 50لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا جس پر تونسہ میں مکان بیچ کر 10لاکھ روپے ادائیگی کر
دی گئی جبکہ گائوں میں واقع مکان پر زبردستی قبضہ کر لیا گیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے