گوجرانوالہ : فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت گرنے کا خدشہ

گوجرانوالہ میں فیکٹری میں لگی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے، آگ کئی گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے،فائر بریگیڈ کی 9گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ کریک پڑنے کے باعث عمارت گرنےکاخدشہ ہے۔

ریسکیو انچارج کا کہنا ہے کہ قریبی عمارتیں خالی کرانے کےلئےاعلانات کرائےجارہے ہیں، عمارت گرنے کے بعد ریسکو آپریشن شروع کیاجائے گا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےفیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اورجامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سےمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ہرممکن وسائل بروئےکار لائےجائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ امدادی سرگرمیاں تیز کرکےانسانی جانوں کو محفوظ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے