وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوگیا۔

امریکی صدر کے بیانات کے بعد پاکستان کی جانب سے جامع رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور مشیر قومی سلامتی شریک ہیں۔

اجلاس میں وزارت دفاع، خارجہ، خزانہ، داخلہ کے وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی پالیسی اور امریکی صدر کے بیانات پر پاکستان کا جامع رد عمل، حکمت عملی اور جواب حکمت عملی تیاری ہے۔

امریکی صدر نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی کے اعلان پر پاکستان پر الزامات عائد کیے تھے کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے جب کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو وارننگ بھی دی گئی۔

امریکی صدر کے بیانات کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جوابی حکمت عملی کے لیے پاکستان نے دوست ممالک سے رابطوں کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز سعودی کا بھی دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خارجہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جارہی ہے۔

ڈی جی ملٹری آپریشنز پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دیں گے جب کہ دفاعی حکام پاک افغان بارڈر کی صورتحال سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے شرکا کو اپنے دورہ سعودی عرب سے بھی آگاہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے