وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تقریباً 5 گھنٹے جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس کو اپنے دورہ سعودی عرب کے بارے میں آگاہ کیا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ اوراعلیٰ عسکری حکام نے ٹرمپ پالیسی اورآئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی،جس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کےخلاف کارروائیاں اور کامیابیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ امریکی سینیٹرز کو کلیئر کرائے گئے قبائلی علاقوں کا دورہ کرایا گیا، امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں امن کےاستحکام کےلیےمخلصانہ کوششیں کی ہیں،اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک میں دہشت گردی کےلئےاستعمال نہیں ہونے دی۔