جماعت اسلامی کے خیبر پختونخوا کے امیرحکومت پر برس پڑے

تحریک انصاف کے اتحادی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ ہمیں شکوہ ہے باقی دنیا کے لیے انصاف ہےلیکن کابینہ اراکین کے لئے نہیں۔

ایم ڈی خیبر بینک کی تعیناتی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں ٹھن گئی ۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق خان نے کہا ہے کہ باقی دنیا کے لیے انصاف ہے لیکن کابینہ اراکین کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں 14 نکاتی معاہدے کے تحت شامل ہوئے تھے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کریںگے کہ حکومت کا بائیکاٹ کرنا ہے یا علیحدہ ہونا ہے ۔

مشتاق خان نے کہا کہ اخبار میں بے بنیاد الزامات پر مشتمل اشتہار شائع کرایا گیا ۔اس پر خود وزیراعلیٰ کا موقف ہے کہ جماعت اسلامی بے گناہ ہے ۔

انہوں نے مزید نے کہا کہ ایم ڈی بینک آف خیبر کو برطرف نہیں کیا جارہا،کے پی حکومت اور وزیراعلیٰ کے پی کا امیج تباہ ہورہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے