آرمی چیف سے افغان میڈیا کےوفد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے 9رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے،دہشت گرد ہمارےمشترکہ دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشیوں کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف مربوط کارروائی کی ضرورت ہے،میڈیا دشمن قوتوں کے پیدا کردہ منفی تاثر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نےہررنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں،افغانستان کے خلاف پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی ضرورت ہے،پاکستان نے باڑ سمیت اپنی طرف مؤثر بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات کیے ہیں۔

افغان وفدکے ارکان کا کہنا تھا کہ ایسی ملاقاتیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے بے حد مفید ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے