عراق :فوجی کارروائی میں 38 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر تلعفر میں فوجی کاروائیوں کے دوران 38 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بموں سے لدی ہوئی 6 گاڑیوں اور داعش کے فوجی تربیتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق تلعفر کو دہشت گرد تنظیم سے واگزار کرانے کے لیے فوجی کاروائیاں جاری ہیں، حالیہ 2 دنوں میں داعش کے زیر کنٹرول 6 محلوں کوچھڑالیا ہے، اس طرح داعش کے قبضے سے چھڑائے جانے والے محلوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش کے زیر قبضہ 20 محلوں اور 32 دیہاتوں کو بھی آزاد کروانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، اس حوالے سےعراقی فوج اور اتحادی قوتوں نے کارروائیاں تیز تر کردی ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں کاروائیوں کے دوران 38 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 تک پہنچ چکی ہے۔

بموں سے لدی ہوئی 6 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور داعش کے فوجی تربیتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ادھراقوام متحدہ نے علاقے میں مقیم شہریوں کی سلامتی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے 30 ہزار شہریوں کے شہر میں محصور ہو جانے کا اعلان کیا ہے اور داعش کی طرف سے شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے