ایران ، بدصورت اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی

ایران کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بدصورت اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تہران نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں، جن کے چہرے پر تل، مہاسے، دانے یا پھر دیگر جلدی امراض کے نشانات ہوں تدریسی میدان میں آنے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ کلاس روم میں موجود اساتذہ کے چہرے پر کسی قسم کے جلنے کا بھی نشان نہیں ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فہرست میں ایسی خواتین اساتذہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کے چہرے پر بال موجود ہیں اس کے علاوہ ایسی بیماریاں جو واضح طور پر نظر نہیں آسکتیں جن میں مثانے کی پتھری، کلر بلائنڈ اور بانجھ خواتین پر بھی پڑھانے پر پابندی ہوگی۔

ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے