وقار یونس کی خواتین کرکٹرز کو ٹپس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں خواتین کرکٹرز کو ٹپس دیں ۔

لاہور کے کنییرڈ کالج میں ہونے والے ریجنل کرکٹ ٹرائلز میں وقار یونس بھی پہنچے جہاں اُنہوں نے ویمن کرکٹرز کو ایک گھنٹے تک کھیل میں بہتری کے لئے ٹپس دیں ۔

انہوں نے خاص طور پر بولرز کو سوئنگ کے گر سکھائے۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

اس موقع ویمن کرکٹرز کا کہنا تھا کہ لیجنڈ کرکٹر سے سیکھنا اعزاز کی بات ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے