امریکا کی نائب وزیر خارجہ کل پاکستان آئیں گی

امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کل پاکستان کے ہنگامی دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گی ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر شدید رد عمل پر امریکی حکام پریشان ہو گئے ، دو ہفتوں کے دوران
امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان کے دوسرے دورے پر کل اسلام آباد آرہی ہیں۔

محکمہ خارجہ نے نائب وزیر خارجہ ویلز کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیر خارجہ ویلز اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتوں میں انہیں امریکی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لیں گی ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ صورتحال میں نائب وزیر خارجہ ویلز کے دورے کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے ۔
ایلس 28 سے 2 ستمبر تک بنگلادیش، افغانستان اور سری لنکا کا دورہ بھی کریں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے