عیدالاضحی سے پہلے ہی سبزی کی قیمتوں کوپرلگ گئے

لاہور میں عیدالاضحی سےپہلےہی سبزیوں کی قیمتوں کوپرلگ گئے،عام مارکیٹ کے ساتھ اتوار بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

اتوار بازار میں ٹماٹر 55 سے70 روپےکلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ25 سے30 روپے تک بکنےوالی پیاز50 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

بازار میں لہسن 90 سے 115روپے اورادرک 150 روپے کلو میں فروخت اور 75سے90 روپےبکنےوالےلیموں کی قیمت 100سے 140 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح اتوار بازار میں آلو،بینگن 35،مٹر140اورکھیرا65روپےکلو فی تک فروخت کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے