سابق وفاقی وزیر خالد کھرل انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر اورپیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقار علی بھٹومرحوم کےقریبی ساتھی خالد احمد خان کھرل لاہورمیں انتقال کر گئے،انہیں آج شام ان کےآبائی علاقےکمالیہ میں سپردِ خاک کیاجائےگا۔ تعزیت کے لیے سیاسی رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق وفاقی وزیر خالداحمد خان کھرل کافی عرصےسےپھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا اور مقامی نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

ان کی میت ان کی رہائش گاہ شادمان کالونی لاہورپہنچادی گئی،جہاں سےان کےآبائی علاقےکمالیہ منتقل کر دیاجائےگا۔
خالداحمد خان کھرل کی نمازجنازہ شام 5بجے کمالیہ میں ادا کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے