امریکاپاکستان کونظرانداز نہیں کرسکتا، رابن رافیل

سابق امریکی سفیر ، سی آئی اے کی تجزیہ کار اور پاکستانی سیاست پر گہری نظر رکھنے والی رابن رافیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور فوجی تعاون کی وجہ سے امریکا اسے نظر انداز نہیں کرسکتا۔ افغانستان کی صورت حال کے باعث امریکا کو پاکستان کے ساتھ قابل عمل تعلقات رکھنے چاہئیں ۔

پاکستانی تھنک ٹینک کو دئیے گئے انٹرویو میں رابن رافیل نے کہاکہ پاکستان جغرافیائی طور پر بہت اہم جگہ پر واقع ہے اور اس کے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوج ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ افغانستان ہے اور افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کی وجہ سے امریکا پریشان ہے۔

سابق امریکی سفیر نے الزام لگایا کہ حقانی نیٹ ورک اس وقت بھی پاکستان میں پناہ لیے ہوئے ہے ۔

امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے کوئی سرگرمی دکھائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی کو نہیں معلوم مستقبل میں کیا ہوگا؟ تاہم امریکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ قابل عمل تعلقات رکھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے