ایران کیساتھ جہازوں کی ڈیل منسوخ کی جائے‘امریکی سینٹ

امریکی سینٹ کے کئی ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اوبامہ دورحکومت میں ایران کو مسافر طیاروں کی فروخت کے حوالے سے طے پانے والے ڈیل کو منسوخ کردیں۔

ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ ایران سول مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے جہازوں اور مسافر بردار طیاروں کو بھی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا ہے کہ ایران مسافر طیاروں کے ذریعے اپنے جنگجوئوں اور اسلحہ شام میں بشارالاسدانتظامیہ کی مدد کے لیے بھیج رہا ہے۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹ کے ارکان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سول مقاصد کے لیے مختص طیاروں کو غیرقانونی طور پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ایرانی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے۔

کانگریس کے چار ارکان پیٹر روسکام، انڈی پار، لیسل ڈن اور ڈورچر نے تصاویر اور دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ امریکی وزارت خزانہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے جہازوں کو فوجی اغراض کے لیے استعمال کرنا نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے بھی خلاف ہے۔

ارکان کانگریس نے کہا کہ ایران اس ڈیل کی شرائط پرعمل درآمد کرنے کے بجائے اس کی کھلم کھلا مخالفت کررہا ہے۔ادھر امریکی ویب سائٹ ’واشنگٹن فری بیکن‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران اپنے مسافر طیاروں کے ذریعے پاسداران انقلاب کےجنگجوئوں اوراسلحہ شام میںر بشارالاسد تک پہنچا رہا ہے۔ ایران کی اس طرح کی سرگرمیاں جوہری معاہدے کے خلاف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے