امریکا:عالم دین پر داعش کیلئے جنگجو بھرتی کرنے کا الزام

نیویارک کے پراسیکیوٹر نے ایک سرکردہ مسلمان مبلغ پر شدت پسند گروپ داعش کے لیے جنگجو بھرتی کرنے کی مہم چلانے کا الزام عائد کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس نے جمائکا کے 53 سالہ الشیخ عبداللہ الفیصل کو جمعہ کے روز حراست میں لیا تھا۔ اسی روز امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عالم دین کو حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ اسے مین ہٹن کی عدالت میں پیش کرکے اس سے منسوب الزام پر مقدمہ چلایا جاسکے۔

شیخ فیصل کی پیدائش جمائیکا میں سینٹ جیمز کی ہے۔ 2003 میں اس پر قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جس کے نتیجے میں اسے قید کی سزا ہوئی۔ 2007 کو رہائی کے بعد اسے جمائیکا بھیج دیا گیا تھا۔

مین ہٹن کے پراسیکیوٹر سائرس فانز کا کہنا ہے کہ ملزم مسلمان مبلغ آن لائن تقاریر اور اپنی ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے رہے ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم ایک کرشماتی شخصیت ہیں۔

ان کے متعدد پیروکاروں کو امریکا اور برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے الزامات پر سزائیں دی جاچکی ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق شیخ فیصل نے دسمبر 2016 میں جمائیکا میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے