سرگودھا میں زمیندار نے تشدد کے بعد کسان کی ٹانگیں توڑ دیں اورکان کاٹ ڈالے

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں کسان محمد ریاض کی گائے ایک زمیندار کے کھیت میں چلی گئی اور فصل کو نقصان پہنچایا۔

جس کے جواب میں زمیندار نے کسان کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور اپنے بھائیوں اور دیگر کارندوں سمیت اس پر تشدد شروع کیا۔

زمیندار نے ریاض کو زہریلا کیمیکل پینے پر مجبور کیا ، پھر اس کے ناخن نکالے اور لاٹھیوں کے ساتھ اس کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ اس کے بعد اس نے چھری سے غریب کسان کے کان کاٹ ڈالے۔

زخمی کسان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایچ او صدر محمد اکرم نے بتایا کہ ریاض کے کزن کی درخواست پر شکایت کا اندراج کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ مقدمہ درج کرنے کے لئے ہسپتال کی جانب سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تشدد کرنے والوں میں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
ریاض کے کزن کا کہنا ہے کہ اس کا کزن تشدد ہوتے ہوئے چیخیں مارتا رہا لیکن گاوں والوں میں سے کسی نے اس کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے