گروگرمیت کو آج سزا سنائی جائے گی، سیکورٹی ہائی الرٹ

بھارت میں زیادتی کے مجرم مذہبی رہنما گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی ۔

سیکڑوں حامی فیصلہ سننے روہتک کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ممکنہ ہنگاموں کے پیش ریاست ہریانا اور مشرقی پنجاب میں ہائی الرٹ ہے ۔

ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ اسکول ،کالج بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔

فسادات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی جبکہ 900 سے زائد گرفتار ہیں۔

زیادتی کے مجرم گرو گرمیت کو عدالت آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے سزا سنائے گی ۔

یہ فیصلہ سننے کے لیے گروگرمیت کے حامیت نوے بسوں میں روہتک پہنچ رہے ہیں ۔

سماعت کے لیے بھارتی جج کو بھی انتہائی سیکورٹی میں ہیلی کاپٹر میں لے جایا جائے گا۔

روہتک کی جیل کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق روہتک میں ہائی الرٹ اور سرسا میں کرفیو نافذ ہے ، لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

روہتک میں فوج کی23 کمپنیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کے تیرہ اضلاع میں اسکول کالج اور دفاتر آج بند رہیں گے۔

کئی علاقوں میں اب بھی کرفیو اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جانب گرو گرمیت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد 38 ہوگئی، جبکہ ہریانا میں فسادات کے الزام میں 900سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

ڈیرا سچا سودا نامی تنظیم کے سربراہ گرو گرمیت کو عدالت نے دو روز پہلے زیادتی کا مجرم قراردیا تھا ، گرمیت کو 7سال قید کی سزا کا سامنا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے