زیادتی کے مجرم گرو گرمیت کو20 بیس سال قید کی سزا

بھارت میں زیادتی کے مجرم مذہبی رہنما گرو گرمیت رام کو20سال قید کی سزا سنائی دی گئی ۔

روہتک جیل کی عدالت میں گرمیت رام کو پیش کیا گیا، اس موقع پر گرمیت رام رو پڑا۔

[pullquote]بھارتی میڈیا کے مطابق گرمیت رام نےجج سے ہاتھ جوڑ کےمعافی بھی مانگی۔[/pullquote]

فیصلہ سننے کے بعد گرو گرمیت نے عدالت سے باہر جانے سے انکار کردیا، جس پر انہیں گھسیٹ کر عدالت سےلے جایا گیا۔

بابا گرو گرمیت کو قیدی نمبر 1097 الاٹ کردیا گیا ہے۔

سماعت کے موقع پر سی بی آئی نے ملزم گرمیت رام کو 20سال سزا دینے کی سفارش کی جبکہ ملزم کے وکیل نے سزامیں کمی کےلیےگرمیت کی صحت خرابی کی آڑ لیتے ہوئے کہا کہ گرمیت کی صحت خراب ہے اس لیے سزا کم دی جائے۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے،شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،ممکنہ ہنگاموں کے پیش ریاست ہریانا اور مشرقی پنجاب میں ہائی الرٹ ہے جبکہ اسکول،کالج،بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

گرو گرمیت رام کے سیکڑوں حامی فیصلہ سننے کے لیے روہتک پہنچے تھے۔سماعت کے موقع پر روہتک کی جیل کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا جبکہ سماعت کے لیے جج کو بھی انتہائی سیکورٹی میں لایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق روہتک میں ہائی الرٹ اور سرسا میں کرفیو نافذ ہے ، لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ روہتک میں فوج کی23 کمپنیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

ممکنہ ہنگاموں کے پیش نظر پنجاب اور ہریانہ کے تیرہ اضلاع میں اسکول کالج اور دفاتر آج بند ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اب بھی کرفیو اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

دوسری جانب گرو گرمیت کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اب تک فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد 38 ہوگئی، جبکہ ہریانا میں فسادات کے الزام میں 900سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

واضح رہے کہ’’ ڈیرا سچا سودا‘‘ نامی تنظیم کے سربراہ گرو گرمیت کو عدالت نے دو روز پہلے زیادتی کا مجرم قراردیا تھا ، اور آج گرمیت کو سزا سنادی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے