پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ اسپیڈ کا ریکارڈ

انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک پر 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی سروس ہے جو 4.5 جی اسپیڈ اور معیار صارفین کو فراہم کررہی ہے۔

وائی ٹرائب اس وقت اپنے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایل جی ای ایڈوانسڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔

اس کمپنی نے رواں برس مارچ میں پاکستان میں 4.5 جی سروس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا آغاز جون 2017 سے ہوجائے گا۔

کمپنی کے مطابق براڈ بینڈ کی تیز ترین رفتار کے ساتھ پاکستان میں متعدد ویلیوایڈڈ سروسز میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاءاور مشرق وسطیٰ میں پہلا ملک بن جائے گا جہاں ایل ٹی ایل ٹیکنالوجی 4.5 جی اسپیڈ کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

تاہم کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا صارفین کو 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ فراہم کرنے کا ارادہ نہیں مگر پھر بھی ہم انہیں بہت تیز رفتار اور بہتر پیکج فراہم کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے