بلوچستان کے12اضلاع میں انسدادکانگو سپر ے مہم

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے12اضلاع میں انسدادکانگو سپر ے مہم جاری ہے ،جلد کانگو سے بچاؤ کے لیے 200ملین روپے کی لاگت سے اس مرض سے بچاؤ کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

محکمہ امورحیوانات کے مطابق کوئٹہ،ژوب،قلعہ سیف ا للہ، لورالائی،موسیٰ خیل اورپشین میں مہم شروع کی گئی تھی اب مہم کادائرہ اختیار دیگراضلاع کوہلو، بارکھان،شیرانی،نوشکی اورچاغی تک بڑھایا گیا ہے، مہم میں مویشیوں کی ویکسی نیشن بھی کی جا ر ہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسدادکانگووائرس مہم کی سخت مانیٹر نگ بھی کی جارہی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نےفائٹ ٹو کانگو پرو جیکٹ کی منظوری دےدی ہے،اس منصوبہ پر 2سوملین روپے لا گت آئےگی جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ رواں سال کانگو کے مریضوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے