این اے 120،مریم نوازانتخابی مہم کیلئے نکل پڑیں

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے نکل پڑیں،ان کا کہناتھاکہ نوازشریف بہت عرصے بعد بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھناہوگا۔

جاتی امرا سے داتا دربار کے لئےقافلے کی صورت میں روانہ ہونے سے قبل ن لیگی کارکنوں نے صدقے کے بکرے ذبح کئے، قافلے میں وفاقی وزیر پرویز ملک سمیت ن لیگ کے دیگر رہنما بھی شامل تھے۔

داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ والد نوازشریف والدہ کلثوم نواز کی دیکھ بھال کے لئے کل لندن جارہے ہیں ،وہ بھی انتخابی مہم کے بعد لندن جائیں گی ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ والد نوازشریف بہت عرصے بعد بول رہے ،ان کے لہجے کو تلخ کہنا مناسب نہیں،ویسے بھی سچائی تلخ ہی لگتی ہے لیکن اسے بیان کرنا پڑتا ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ این اے 120 ء کے ضمنی الیکشن میں والدہ کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم ضرور پوری کروں گی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے