این اے 120 بتائے گا قوم کس کے ساتھ ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ این اے 120 کے الیکشن سے پتا چلے گاقوم عدلیہ کے ساتھ ہے یا پاکستان کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ۔

عمران خان نے چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آصف زرداری کو کلین چٹ دینے پر قوم چیئرمین نیب کو کبھی معاف نہیں کرے گی،کون نہیں جانتا کہ آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چکوال میں عوام کی ریلی ہے، کچھ دن پہلے سرکاری ریلی نکالی گئی تھی،لاہور میں فیصلہ کن الیکشن ہونے جارہاہے ، یہ الیکشن فیصلہ کرے گا کہ قوم اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ حسن نواز شریف لندن میں 600 کروڑ روپے کے گھر میں رہتاہے ، جیل میں موجود سارے چوروں کی چوری ایک طرف، حسن شریف کے گھر کی مالیت ایک طرف ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ ملک نہیں جس میں مک مکا کرکے لوٹا جائےیہ نیا پاکستان ہے،دولت کی کمی کی وجہ سے ہمیں بھیک مانگنی پڑتی ہے اور قرضے مانگنے پڑتےہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سال سے کہہ رہاہوں ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ہر سال ایک ہزار ارب روپےیہاں سے چوری ہوکر باہر جاتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین کنونشن سے خطاب میں مزید کہا کہ کوئی آپ کے گھر آکر پیسا چوری کرے تو ایک دن پیسہ ختم ہو جائے گا، آپ قرض لیں گے تو رشتہ دار دو بار دیں گے پھر منہ موڑلیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وسائل نہ ہوں تو ملک کی عزت ختم ہو جاتی ہے،عزت چلی جائے تو ٹرمپ جیسا آدمی پاکستان کی قربانیوں کی بجائے بھارت کی تعریف کرتا ہے، آج پاکستان جہاں کھڑا ہے اللہ نے تقدیر بدلنے کا موقع دیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست تھا،پہلی بار سپریم کورٹ نے طاقتور کا احتساب کیا ہے، آپ نے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، قانون خواتین کو تحفظ دے،خواتین کو شریعت کے مطابق جائیداد میں حق دلائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے