پنجاب کابینہ… نواز شریف کو خراج تحسین

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی بطور وزیر اعظم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ آئین کی بالادستی، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے نواز شریف کے اقدامات جاری رہیں گے۔

قرارداد کے مطابق نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا، ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی، سی پیک کا آغاز ہوا، توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے ۔

پنجاب کابینہ کی قرار داد میں کہا گیا کہ نواز شریف کی خدمات تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی،نواز شریف کا چار سالہ دور مثالی اور شاندار رہا۔

اجلاس کے شرکاء نے امریکی امداد نہ لینے کے جرأت مندانہ بیان پر شہباز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے